۱-توارِیخ 16:32-43 Urdu Bible Revised Version (URD)

32. سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائے۔مَیدان اور جو کُچھ اُس میں ہے باغ باغ ہو۔

33. تب جنگل کے درخت خُوشی سے خُداوند کےحضُور گانے لگیں گے۔کیونکہ وہ زمِین کا اِنصاف کرنے کو آ رہا ہے۔

34. خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے ۔

35. تُم کہو اَے ہماری نجات کے خُدا ہم کو بچالےاور قَوموں میں سے ہم کو جمع کر اور اُن سے ہم کو رہائیدےتاکہ ہم تیرے قُدُّوس نام کا شُکرکریںاور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔

36. خُداوند اِسرا ئیل کا خُداازل سے ابد تک مُبارک ہو!اور سب لوگ بول اُٹھے آمِین اور اُنہوں نے خُداوند کی سِتایش کی۔

37. اور اُس نے وہاں خُداوند کے عہد کے صندُوق کے آگے آسف اور اُس کے بھائِیوں کو ہر روز کے ضرُوری کام کے مُطابِق ہمیشہ صندُوق کے آگے خِدمت کرنے کو چھوڑا۔

38. اور عوبیدادُ وم اور اُس کے اڑسٹھ بھائِیوں کو اور عوبیدا دُوم بِن یدو تون اور حوساہ کو تاکہ دربان ہوں۔

39. اور صدُو ق کاہِن اور اُس کے کاہِن بھائِیوں کو خُداوندکے مسکن کے آگے جِبعُو ن کے اُونچے مقام پر اِس لِئے۔

40. کہ وہ خُداوند کی شرِیعت کی سب لِکھی ہُوئی باتوں کے مُطابِق جو اُس نے اِسرا ئیل کو فرمائِیں ہر صُبح اور شام سوختنی قُربانی کے مذبح پر خُداوند کے لِئے سوختنی قُربانیاں چڑھائیں۔

41. اور اُن کے ساتھ ہَیما ن اور یدو تون اور باقی چُنے ہُوئے آدمِیوں کو جو نام بنام مذکُور ہُوئے تھے تاکہ خُداوند کا شُکر کریں کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

42. اُن ہی کے ساتھ ہَیما ن اور یدو تون تھے جو بجانے والوں کے لِئے تُرہِیاں اور جھانجھیں اور خُدا کے گِیتوں کے لِئے باجے لِئے ہُوئے تھے اور بنی یدوتون دربان تھے۔

43. تب سب لوگ اپنے اپنے گھر گئے اور داؤُ دلَوٹا کہ اپنے گھرانے کو برکت دے۔

۱-توارِیخ 16