31. اور منسّی کے آدھے قبِیلہ سے اٹھارہ ہزار جِنکے نام بتائے گئے تھے کہ آ کر داؤُد کو بادشاہبنائیں۔
32. اور بنی اِشکار میں سے اَیسے لوگ جو زمانہ کوسمجھتے اور جانتے تھے کہ اِسرا ئیل کو کیا کرنامُناسِب ہے اُن کے سردار دو سَو تھے اور اُنکے سب بھائی اُن کے حُکم میں تھے۔
33. اور زبُولُون میں سے اَیسے لوگ جو مَیدانمیں جانے اور ہر قِسم کے جنگی آلات کےساتھ معرکہ آرائی کے قابِل تھے پچاس ہزار ۔یہ صف آرائی کرنا جانتے تھے اور دو دِلے نہتھے۔