یُوایل 1:14-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو ۔مُقدّس محفِل فراہم کرو ۔بزُرگوں اور مُلک کے تمام باشِندوں کوخُداوند اپنے خُدا کے گھر میں جمع کر کے اُسسے فریاد کرو۔

15. اُس روز پر افسوس! کیونکہ خُداوند کا روزنزدِیک ہے ۔وہ قادرِ مُطلق کی طرف سے بڑی ہلاکت کی مانِندآئے گا۔

16. کیا ہماری آنکھوں کے سامنے روزی مَوقُوفنہیں ہُوئیاور ہمارے خُدا کے گھر سے خُوشی و شادمانی جاتینہیں رہی؟۔

17. بِیج ڈھیلوں کے نِیچے سڑ گیا ۔غلّہ خانے خالی پڑے ہیں ۔کھتّے توڑ ڈالے گئے کیونکہ کھیتی سُوکھ گئی۔

18. جانور کَیسے کراہتے ہیں! گائے بَیل کے گلّےپریشان ہیںکیونکہ اُن کے لِئے چراگاہ نہیں ہے ۔ہاں بھیڑوں کے گلّے بھی نیست ہو گئے ہیں۔

19. اَے خُداوند مَیں تیرے حضُور فریاد کرتا ہُوںکیونکہ آگ نے بیابان کی چراگاہوں کو جلا دِیااور شُعلہ نے مَیدان کے سب درختوں کو بھسمکر دِیا ہے۔

20. جنگلی جانور بھی تیری طرف تکتے ہیںکیونکہ پانی کی ندِیاں سُوکھ گئِیں اور آگ بیابانکی چراگاہوں کو کھا گئی۔ٹڈِّیوں کا حملہ ...خُداوند کے دِن کی پیش آگاہی

یُوایل 1