6. اَے یروشلیِم مَیں نے تیری دِیواروں پر نِگہبانمُقرّرکِئے ہیں ۔وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے ۔اَے خُداوند کا ذِکر کرنے والو خاموش نہ ہو۔
7. اور جب تک وہ یروشلیِم کو قائِم کر کے رُویِ زمِینپر محمُود نہ بنائے اُسے آرام نہ لینے دو۔
8. خُداوند نے اپنے دہنے ہاتھ اور اپنے قوی بازُو کیقَسم کھائی ہے کہیقِیناً مَیں آگے کو تیرا غلّہ تیرے دُشمنوں کےکھانے کو نہ دُوں گااور بے گانوں کے بیٹے تیری مَے جِس کے لِئےتُو نے مِحنت کی نہیں پِئیں گے۔