10. گُذر جاؤ! پھاٹکوں میں سے گُذر جاؤ!لوگوں کے لِئے راہ درُست کرواور شاہراہ اُونچی اور بُلند کرو ۔ پتّھر چُن کرصاف کر دو ۔لوگوں کے لِئے جھنڈا کھڑا کرو۔
11. دیکھ خُداوند نے اِنتہایِ زمِین تک اِعلان کر دِیا ہے ۔دُخترِ صِیُّون سے کہودیکھ تیرا نجات دینے والاآتا ہے ۔دیکھ اُس کا اجر اُس کے ساتھ اور اُس کا کام اُسکے سامنے ہے۔
12. اور وہ مُقدّس لوگ اور خُداوند کے خرِیدے ہُوئےکہلائیں گےاور تُو مطلُوبہ یعنی غَیر مترُوک شہر کہلائے گی۔