6. جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو ۔جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔
7. شرِیر اپنی راہ کو ترک کرےاور بدکردار اپنے خیالوں کواور وہ خُداوند کی طرف پِھرےاور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کیطرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعافکرے گا۔
8. خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیںاور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
9. کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہےاُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اورمیرے خیال تُمہارے خیالوں سےبُلندہیں۔
10. کیونکہ جِس طرح آسمان سے بارِش ہوتی اور برفپڑتی ہےاور پِھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمِین کوسیراب کرتی ہےاور اُس کی شادابی اور روئیدگی کا باعِث ہوتی ہےتاکہ بونے والے کو بِیج اور کھانے والے کو روٹیدے۔