یسعیاہ 52:6-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. یقِیناً میرے لوگ میرا نام جانیں گے اور اُس روز سمجھیں گے کہ کہنے والا مَیں ہی ہُوں ۔ دیکھو مَیں حاضِر ہُوں۔

7. اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خُوش نُما ہیںجو خُو ش خبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اورخَیرِیت کی خبر اور نجات کا اِشتِہار دیتا ہے ۔جو صِیُّون سے کہتا ہے تیرا خُدا سلطنت کرتا ہے۔

8. اپنے نِگہبانوں کی آواز سُن ۔وہ اپنی آواز بُلند کرتے ہیں ۔وہ آواز مِلا کر گاتے ہیں کیونکہ جب خُداوند صِیُّونکو واپس آئے گا تو وہ اُسے رُوبرُودیکھیں گے۔

9. اَے یروشلیِم کے وِیرانو! خُوشی سے للکارو ۔ مِلکرنغمہ سرائی کروکیونکہ خُداوند نے اپنی قَوم کو دِلاسادِیا ۔ اُسنے یروشلیِم کا فِدیہ دِیا۔

10. خُداوند نے اپنا پاک بازُو تمام قَوموں کی آنکھوںکے سامنے ننگا کِیا ہےاور زمِین سراسر ہمارے خُدا کی نجات کو دیکھےگی۔

11. اَے خُداوند کے ظرُوف اُٹھانے والو! روانہ ہوروانہ ہو ۔ وہاں سے چلے جاؤ ۔ناپاک چِیزوں کو ہاتھ نہ لگاؤ۔اُس کے درمِیان سے نِکل جاؤ اور پاک ہو۔

12. کیونکہ تُم نہ تو جلد نِکل جاؤ گے اور نہ بھاگنے والےکی طرح چلو گےکیونکہ خُداوند تُمہارا ہراول اور اِسرا ئیل کا خُداتُمہارا چنڈاول ہو گا۔دُکھ اُٹھانے والا خادِم

یسعیاہ 52