1. جاگ جاگ اَے صِیُّون اپنی شَوکت سے مُلبّس ہو!اَے یروشلیِم مُقدّس شہر اپنا خُوش نُما لِباس پہنلے!کیونکہ آگے کو کوئی نامختُون یا ناپاک تُجھ میں کبھیداخِل نہ ہو گا۔
2. اپنے اُوپر سے گرد جھاڑ دے ۔اُٹھ کر بَیٹھ ۔ اَے یروشلیِم !اَے اسِیر دُخترِ صِیُّون ! اپنی گردن کے بندھنوںکو کھول ڈال۔
3. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم مُفت بیچے گئے اور تُم بے زر ہی آزاد کِئے جاؤ گے۔
4. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ میرے لوگ اِبتدا میں مِصر کو گئے کہ وہاں مُسافِر ہو کر رہیں ۔ اسُوریوں نے بھی بے سبب اُن پر ظُلم کِیا۔
5. پس خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اب میرا یہاں کیا کام حالانکہ میرے لوگ مُفت اسِیری میں گئے ہیں؟ وہ جو اُن پر مُسلّط ہیں للکارتے ہیں خُداوند فرماتا ہے اور ہرروز مُتواتِر میرے نام کی تکفِیر کی جاتی ہے۔
6. یقِیناً میرے لوگ میرا نام جانیں گے اور اُس روز سمجھیں گے کہ کہنے والا مَیں ہی ہُوں ۔ دیکھو مَیں حاضِر ہُوں۔
7. اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خُوش نُما ہیںجو خُو ش خبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اورخَیرِیت کی خبر اور نجات کا اِشتِہار دیتا ہے ۔جو صِیُّون سے کہتا ہے تیرا خُدا سلطنت کرتا ہے۔