یسعیاہ 5:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اب مَیں اپنے محبُوب کے لِئے اپنے محبُوب کا ایک گِیتاُس کے تاکِستان کی بابت گاؤُں گا ۔میرے محبُوب کا تاکِستانایک زرخیز پہاڑ پر تھا۔

2. اور اُس نے اُسے کھودا اور اُس سے پتّھر نِکالپھینکےاور اچّھی سے اچّھی تاکیں اُس میں لگائِیںاور اُس میں بُرج بنایااور ایک کولھُو بھی اُس میں تراشااور اِنتِظارکِیا کہ اُس میں اچّھے انگُور لگیںلیکن اُس میں جنگلی انگُور لگے۔

3. اب اَے یروشلیِم کے باشِندو اور یہُودا ہ کے لوگو میرے اور میرے تاکِستان میں تُم ہی اِنصاف کرو۔

4. کہ مَیں اپنے تاکِستان کے لِئے اَور کیا کر سکتا تھاجو مَیں نے نہ کِیا؟ اور اب جو مَیں نے اچّھے انگُوروں کی اُمّید کی تو اِس میں جنگلی انگُور کیوں لگے؟۔

یسعیاہ 5