یسعیاہ 48:6-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. تُو نے یہ سُنا ہے سو اِس سب پر توجُّہ کر ۔کیا تُم اِس کا اِقرار نہ کرو گے؟اب مَیں تُجھے نئی چِیزیں اورپوشِیدہ باتیںجِن سے تُو واقِف نہ تھا دِکھاتا ہُوں۔

7. وہ ابھی خلق کی گئی ہیں ۔قدِیم سے نہیںبلکہ آج سے پہلے تُو نے اُن کو سُنا بھی نہ تھا تا نہہو کہ تُوکہے دیکھ مَیں جانتا تھا۔

8. ہاں تُو نے نہ سُنا نہ جانا ۔ہاں قدِیم ہی سے تیرے کان کُھلے نہ تھےکیونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو بِالکُل بے وفا ہےاور رَحِم ہی سے خطاکار کہلاتا ہے۔

9. مَیں اپنے نام کی خاطِراپنے غضب میں تاخِیر کرُوں گااور اپنے جلال کی خاطِر تُجھ سے باز رہُوں گاکہ تُجھے کاٹ نہ ڈالُوں۔

10. دیکھ مَیں نے تُجھے صاف کِیالیکن چاندی کی مانِندنہیں ۔مَیں نے مُصِیبت کی کُٹھالی میں تُجھے صاف کِیا۔

11. مَیں نے اپنی خاطِر ہاں اپنی ہی خاطِر یہ کِیا ہےکیونکہ میرے نام کی تکفِیر کیوں ہو؟مَیں تو اپنی شَوکت دُوسرے کو نہیں دینے کا۔

یسعیاہ 48