26. اپنے خادِم کے کلام کو ثابِت کرتااور اپنے رسُولوں کی مصلحت کو پُورا کرتا ہُوںجو یروشلیِم کی بابت کہتا ہُوں کہ وہ آباد ہوجائے گااور یہُودا ہ کے شہروں کی بابت کہ وہ تعمِیر کِئے جائیں گےاور مَیں اُس کے کھنڈروں کو تعمِیر کرُوں گا۔
27. جو سمُندر کو کہتا ہُوں کہ سُوکھ جا اور مَیں تیری ندیاںسُکھا ڈالُوں گا۔
28. جو خورس کے حق میں کہتا ہُوں کہ وہ میرا چرواہا ہےاور میری مرضی بِالکُل پُوری کرے گااور یروشلیِم کی بابت کہتا ہُوں کہ وہ تعمِیر کِیاجائے گااور ہَیکل کی بابت کہ اُس کی بُنیاد ڈالی جائے گی۔