2. خُداوند تیرا خالِقجِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایااور تیری مددکرے گا ۔یُوں فرماتا ہے کہ اَے یعقُو ب میرے خادِماور یسُورُو ن میرے برگُزِیدہ خَوف نہ کر۔
3. کیونکہ مَیں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گااورخُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا ۔مَیں اپنی رُوح تیری نسل پراور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔
4. اور وہ گھاس کے درمِیان اُگیں گےجَیسے بہتے پانی کے کنارے پر بید ہو۔
5. ایک تو کہے گا مَیں خُداوند کا ہُوںاور دُوسرا اپنے آپ کو یعقُو ب کے نام کا ٹھہرائے گااور تِیسرا اپنے ہاتھ پر لِکھے گا مَیں خُداوند کا ہُوںاور اپنے آپ کو اِسرائیل کے نام سے مُلقّبکرے گا۔
6. خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ اور اُس کا فِدیہ دینے والاربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہمَیں ہی اوّل اورمَیں ہی آخِر ہُوںاور میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔