11. وہ چَوپان کی مانِند اپنا گلّہ چرائے گا ۔وہ برّوں کو اپنے بازُوؤں میں جمع کرے گااور اپنی بغل میں لے کرچلے گااور اُن کو جو دُودھ پِلاتی ہیں آہِستہ آہِستہ لےجائے گا۔
12. کِس نے سمُندر کو چُلّو سے ناپااور آسمان کی پَیمایش بالِشت سے کیاور زمِین کی گرد کو پَیمانہ میں بھرااورپہاڑوں کو پلڑوں میں وزن کِیا اور ٹِیلوںکو ترازُو میں تولا؟۔
13. کِس نے خُداوند کی رُوح کی ہدایت کییا اُس کا مُشِیرہو کر اُسے سِکھایا؟۔
14. اُس نے کِس سے مشورَت لی ہے جو اُسے تعلیِمدے اور اُسے عدالت کی راہ سُجھائے اور اُسےمعرفت کی بات بتائےاور اُسے حِکمت کی راہ سے آگاہ کرے؟۔