یسعیاہ 28:9-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. وہ کِس کو دانِش سِکھائے گا؟ کِس کو وعظ کر کے سمجھائے گا؟کیا اُن کو جِن کا دُودھ چُھڑایا گیا جو چھاتِیوں سے جُداکِئے گئے؟۔

10. کیونکہ حُکم پر حُکم ۔ حُکم پر حُکم ۔ قانُون پر قانُون ۔ قانُون پر قانُون ہے ۔ تھوڑا یہاں تھوڑا وہاں۔

11. لیکن وہ بے گانہ لبوں اور اجنبی زُبان سے اِن لوگوں سے کلام کرے گا۔

12. جِن کو اُس نے فرمایا یہ آرام ہے ۔ تُم تھکے ماندوں کو آرام دو اور یہ تازگی ہے پر وہ شِنوا نہ ہُوئے۔

13. پس خُداوند کا کلام اُن کے لِئے حُکم پر حُکم ۔ حُکم پر حُکم ۔ قانُون پر قانُون ۔ قانُون پر قانُون ۔ تھوڑایہاں تھوڑا وہاں ہو گا تاکہ وہ چلے جائیں اور پِیچھے گِریں اور شِکست کھائیں اور دام میں پھنسیں اور گرِفتارہوں۔

14. پس اَے ٹھٹّھا کرنے والو! جو یروشلیِم کے اِن باشِندوں پر حُکمرانی کرتے ہو! خُداوند کا کلام سُنو۔

15. چُونکہ تُم کہا کرتے ہو کہ ہم نے مَوت سے عہد باندھااور پاتال سے پَیمان کر لِیا ہے ۔ جب سزا کا سَیلاب آئے گاتو ہم تک نہیں پُہنچے گا کیونکہ ہم نے جُھوٹ کو اپنی پناہ گاہ بنایا ہے اور دروغ گوئی کی آڑ میں چُھپ گئے ہیں۔

16. اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے ۔ دیکھو مَیںصِیُّون میں بُنیاد کے لِئے ایک پتّھر رکُھّوں گا ۔ آزمُودہ پتّھر ۔ مُحکم بُنیاد کے لِئے کونے کے سِرے کا قِیمتی پتّھر جو کوئی اِیمان لاتا ہے قائِم رہے گا۔

17. اور مَیں عدالت کو سُوت اور صداقت کو ساہُول بناؤُں گااور اولے جُھوٹ کی پناہ گاہ کو صاف کر دیں گے اور پانی چُھپنے کے مکان پر پَھیل جائے گا۔

18. اور تُمہارا عہد جو مَوت سے ہُؤا منسُوخ ہو جائے گااور تُمہارا پَیمان جو پاتال سے ہُؤا قائِم نہ رہے گا۔ جب سزا کا سَیلاب آئے گا تو تُم کو پامال کرے گا۔

19. اور گُذرتے وقت تُم کو بہا لے جائے گا ۔ ہر صُبح اورشب و روز آئے گا بلکہ اُس کا چرچا سُننا بھی خوفناک ہوگا۔

20. کیونکہ پلنگ اَیسا چھوٹا ہے کہ آدمی اُس پر دراز نہیں ہو سکتا اور لِحاف اَیسا تنگ ہے کہ وہ اپنے آپ کو اُس میں لِپیٹ نہیں سکتا۔

21. کیونکہ خُداوند اُٹھے گا جَیسا کوہِ پراضِیم میں اوروہ غضبناک ہو گا جَیسا جِبعُو ن کی وادی میں تاکہ اپناکام بلکہ اپنا عجِیب کام کرے اور اپنا کام ہاں اپنا انوکھاکام پُورا کرے۔

22. سو اب تُم ٹھٹّھا نہ کرو ۔ ایسا نہ ہو کہ تُمہارے بند سخت ہو جائیں کیونکہ مَیں نے خُداوند ربُّ الافواج سے سُنا ہے کہ اُس نے کامِل اور مصمّم اِرادہ کِیا ہے کہ ساری سر زمِین کو تباہ کرے۔

23. کان لگا کر میری آواز سُنو ۔ شِنوا ہو کر میری بات پر دِل لگاؤ۔

24. کیا کِسان بونے کے لِئے ہر روز ہل چلایا کرتا ہے؟ کیاوہ ہر وقت اپنی زمِین کو کھودتا اور اُس کے ڈھیلے پھوڑاکرتا ہے؟۔

یسعیاہ 28