1. افسوس اِفرائیم کے متوالوں کے گھمنڈ کے تاج پر اوراُس کی شاندار شَوکت کے مُرجھائے ہُوئے پُھول پر جو اُن لوگوں کی شاداب وادی کے سِرے پر ہے جو مَے کے مغلُوب ہیں!۔
2. دیکھو خُداوند کے پاس ایک زبردست اور زورآور شخص ہے جو اُس آندھی کی مانِند جِس کے ساتھ اولے ہوں اور بادِسمُوم کی مانِند اور سَیلابِ شدِید کی مانِند زمِین پرہاتھ سے پٹک دے گا۔
3. اِفرائیم کے متوالوں کے گھمنڈ کا تاج پامال کِیا جائے گا۔
4. اور اُس شاندار شَوکت کا مُرجھایا ہُؤا پُھول جو اُس شاداب وادی کے سِرے پر ہے پہلے پکّے انجِیر کی مانِندہو گا جو گرمی کے ایّام سے پیشتر لگے جِس پر کِسی کی نِگاہ پڑے اور وہ اُسے دیکھتے ہی اور ہاتھ میں لیتے ہی نِگل جائے۔
5. اُس وقت ربُّ الافواج اپنے لوگوں کے بقِیّہ کے لِئے شَوکت کا افسر اور حُسن کا تاج ہو گا۔