یسعیاہ 27:9-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اِس لِئے اِس سے یعقُو ب کے گُناہ کا کفّارہ ہو گا اوراُس کا گُناہ دُور کرنے کا کُل نتِیجہ یِہی ہے ۔ جِس وقت وہ مذبح کے سب پتّھروں کو ٹُوٹے کنکروں کی مانِند ٹُکڑے ٹُکڑے کرے کہ یسِیرتیں اور سُورج کے بُت پِھر قائِم نہ ہوں۔

10. کیونکہ فصِیل دارشہر وِیران ہے اور وہ بستی اُجاڑاور بیابان کی مانِند خالی ہے ۔ وہاں بچھڑا چرے گا اوروہِیں لیٹ رہے گاا اور اُس کی ڈالِیاں بِالکُل کاٹ کھائے گا۔

11. جب اُس کی شاخیں مُرجھا جائیں گی تو توڑی جائیں گی ۔ عَورتیں آئیں گی اور اُن کو جلائیں گی کیونکہ لوگ دانِش سے خالی ہیں اِس لِئے اُن کا خالِق اُن پر رحم نہیں کرے گااور اُن کابنانے والا اُن پر ترس نہیں کھائے گا۔

یسعیاہ 27