1. اُس وقت خُداوند اپنی سخت اور بڑی اور مضبُوط تلوارسے اژدہا یعنی تیزرَو سانپ کو اور اژدہا یعنی پیچِیدہ سانپ کو سزا دے گا اور دریائی اژدہا کو قتل کرے گا۔
2. اُس وقت تُم خُوش نُما تاکِستان کا گِیت گانا۔
3. مَیں خُداوند اُس کی حِفاظت کرتا ہُوں ۔ مَیں اُسے ہردم سِینچتا رہُوں گا ۔ مَیں دِن رات اُس کی نِگہبانی کرُوں گاکہ اُسے نُقصان نہ پُہنچے۔
4. مُجھ میں قہر نہیں۔ تَو بھی کاش کہ جنگ گاہ میں جھاڑِیاں اور کانٹے میرے خِلاف ہوتے! مَیں اُن پر خُرُوج کرتااور اُن کو بِالکُل جلا دیتا۔