یسعیاہ 22:18-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. وہ بے شک تُجھ کو گیند کی مانِند گُھما گُھما کر وسِیع مُلک میں اُچھالے گا ۔ وہاں تُو مَرے گا اور تیری حشمت کے رتھ وہِیں رہیں گے اَے اپنے آقا کے گھر کی رُسوائی۔

19. اور مَیں تُجھے تیرے مَنصب سے برطرف کرُوں گا ۔ ہاں وہ تُجھے تیری جگہ سے کھینچ اُتارے گا۔

20. اور اُس روز یُوں ہو گا کہ مَیں اپنے بندہ الِیاقِیم بِن خِلقیاہ کو بُلاؤُں گا۔

21. اور مَیں تیرا خِلعت اُسے پہناؤُں گا اور تیرا پٹکااُس پر کسُوں گا اور تیری حُکومت اُس کے ہاتھ میں سپُردکر دُوں گا اور وہ اہلِ یروشلیِم کا اور بنی یہُوداہ کا باپ ہو گا۔

22. اور مَیں داؤُد کے گھر کی کُنجی اُس کے کندھے پر رکُھّوں گاپس وہ کھولے گا اور کوئی بند نہ کرے گا اور وہ بند کرے گااور کوئی نہ کھولے گا۔

23. اور مَیں اُس کو کُھونٹی کی مانِند مضبُوط جگہ میں مُحکم کرُوں گا اور وہ اپنے باپ کے گھرانے کے لِئے جلالی تخت ہو گا۔

24. اور اُس کے باپ کے خاندان کی ساری حشمت یعنی آل و اَولاداور سب چھوٹے بڑے برتن پِیالوں سے لے کر قرابوں تک سب کو اُسی سے منسُوب کریں گے۔

25. ربُّ الافواج فرماتا ہے اُس وقت وہ کُھونٹی جو مضبُوط جگہ میں لگائی گئی تھی ہِلائی جائے گی اور وہ کاٹی جائے گی اور گِر جائے گی اور اُس پر کا بوجھ گِر پڑے گا کیونکہ خُداوند نے یُوں فرمایا ہے۔

یسعیاہ 22