یسعیاہ 12 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور اُس وقت تُو کہے گا اَے خُداوند مَیں تیریسِتایش کرُوں گاکہ اگرچہ تُو مُجھ سے ناخُوش تھاتَو بھی تیراقہر ٹل گیا اور تُو نے مُجھے تسلّی دی۔

2. دیکھو خُدا میری نجات ہے ۔مَیں اُس پر توکُّل کرُوں گااور نہ ڈرُوں گاکیونکہ یاہ یہووا ہ میرا زور اور میر ا سرُود ہےاور وہ میری نجات ہُؤا ہے۔

3. پس تُم خُوش ہو کر نجات کے چشموں سے پانی بھروگے۔

4. اور اُس وقت تُم کہو گےخُداوند کی سِتایش کرو۔ اُس سے دُعا کرو ۔لوگوں کے درمِیان اُس کے کاموں کا بیان کرواور کہو کہ اُس کا نام بُلند ہے۔

5. خُداوند کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُس نے جلالی کام کِئےجِن کو تمام دُنیا جانتی ہے۔

6. اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکارکیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔