1. اور یسّی کے تنے سے ایک کونپل نِکلے گی اور اُس کی جڑوں سے ایک بارآور شاخ پَیدا ہو گی۔
2. اور خُداوند کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی ۔ حِکمت اورخِردکی رُوحمصلحت اور قُدرت کی رُوحمعرفت اور خُداوند کے خَوف کی رُوح۔
3. اور اُس کی شادمانی خُداوند کے خَوف میں ہو گیاور وہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھنے کے مُطابِق اِنصافکرے گااورنہ اپنے کانوں کے سُننے کے مُوافِق فَیصلہ کرے گا۔
4. بلکہ وہ راستی سے مِسکِینوں کا اِنصاف کرے گااور عدل سے زمِین کے خاکساروں کا فَیصلہکرے گااور وہ اپنی زُبان کے عصا سے زمِین کو مارے گااور اپنے لبوں کے دَم سے شرِیروں کو فنا کرڈالے گا۔
5. اُس کی کمر کا پٹکا راستبازی ہو گیاور اُس کے پہلُوپر وفاداری کا پٹکا ہو گا۔