یرمِیاہ 48:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. موآ ب کی بابت :۔ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہنبُو پر افسوس! کہ وہ وِیران ہو گیا ۔قریتائم رُسوا ہُؤا اور لے لِیا گیا مِسجا ب خجِل اورپست ہو گیا۔

2. اب موآ ب کی تعرِیف نہ ہو گی ۔حسبُو ن میں اُنہوں نے یہ کہہ کر اُس کے خِلافمنصُوبے باندھے ہیںکہ آؤ ہم اُسے نیست کریں کہ وہ قَوم نہ کہلائے۔اَے مَدمین تُو بھی کاٹ ڈالا جائے گا ۔ تلوار تیراپِیچھا کرے گی۔

3. حورو نایم میں چِیخ پُکار ۔وِیرانی اور بڑی تباہی ہو گی۔

4. موآ ب برباد ہُؤا ۔ اُس کے بچّوں کے نَوحہ کی آوازسُنائی دیتی ہے۔

5. کیونکہ لُوحِیت کی چڑھائی پر آہ و نالہ کرتے ہُوئےچڑھیں گے ۔یقِیناً حورو نایم کی اُترائی پرمُخالِف ہلاکت کی سی آواز سُنتے ہیں۔

یرمِیاہ 48