یرمِیاہ 40:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. وہ کلام جو خُداوند کی طرف سے یَرمِیا ہ پر نازِل ہُؤااِس کے بعد کہ جلوداروں کے سردار نبُوزرادا ن نے اُس کو رامہ سے روانہ کر دِیا جب اُس نے اُسے ہتھکڑیوں سے جکڑا ہُؤا اُن سب اَسِیروں کے درمِیان پایا جو یروشلیِم اور یہُودا ہ کے تھے جِن کو اَسِیرکر کے بابل کو لے جا رہے تھے۔

2. اور جلوداروں کے سردار نے یَرمِیا ہ کو لے کر اُس سے کہا کہ خُداوند تیرے خُدا نے اِس بلا کی جو اِس جگہ پر آئی خبر دی تھی۔

3. سو خُداوند نے اُسے نازِل کِیا اور اُس نے اپنے قَول کے مُطابِق کِیا کیونکہ تُم لوگوں نے خُداوند کا گُناہ کِیا اور اُس کی نہیں سُنی اِس لِئے تُمہارا یہ حال ہُؤا۔

4. اور دیکھ آج مَیں تُجھے اِن ہتھکڑیوں سے جو تیرے ہاتھوں میں ہیں رہائی دیتا ہُوں ۔ اگر میرے ساتھ بابل چلنا تیری نظر میں بِہتر ہو تو چل اور مَیں تُجھ پر خُوب نِگاہ رکُھّوں گا اور اگر میرے ساتھ بابل چلنا تیری نظر میں بُرا لگے تو یہِیں رہ ۔ تمام مُلک تیرے سامنے ہے ۔ جہاں تیرا جی چاہے اور تُو مُناسِب جانے وہِیں چلا جا۔

5. وہ وہِیں تھا کہ اُس نے پِھر کہا تُو جِدلیا ہ بِن اخِیقا م بِن سافن کے پاس جِسے شاہِ بابل نے یہُودا ہ کے شہروں کا حاکِم کِیا ہے چلا جا اور لوگوں کے درمِیان اُس کے ساتھ رہ ورنہ جہاں تیری نظر میں بِہتر ہو وہِیںچلا جا ۔ اور جلوداروں کے سردار نے اُسے خُوراک اور اِنعام دے کر رُخصت کِیا۔

6. تب یَرمِیا ہ جِدلیا ہ بِن اخِیقا م کے پاس مِصفا ہ میں گیا اور اُس کے ساتھ اُن لوگوں کے درمِیان جو اُس مُلک میں باقی رہ گئے تھے رہنے لگا۔

یرمِیاہ 40