2. وہ مُجھے یُوں پُکارتے ہیں کہ اَے ہمارے خُدا ہم بنی اِسرائیل تُجھے پہچانتے ہیں۔
3. اِسرائیل نے بھلائی کو ترک کر دِیا ۔ دُشمن اُس کا پِیچھا کریں گے۔
4. اُنہوں نے بادشاہ مُقرّر کِئے پر میری طرف سے نہیں ۔ اُنہوں نے اُمرا کو ٹھہرایا ہے اور مَیں نے اُن کو نہ جانا ۔ اُنہوں نے اپنے سونے چاندی سے بُت بنائے تاکہ نیست و نابُود ہوں۔
5. اَے سامر یہ تیرا بچھڑا مردُود ہے ۔ میرا قہر اُن پر بھڑکا ہے ۔ وہ کب تک گُناہ سے پاک نہ ہوں گے؟۔
6. کیونکہ یہ بھی اِسرائیل ہی کی کرتُوت ہے ۔ کارِیگر نے اُس کو بنایا ہے ۔ وہ خُدا نہیں۔ سامر یہ کا بچھڑا یقِیناً ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا جائے گا۔
7. بیشک اُنہوں نے ہوا بوئی ۔ وہ گِردباد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نِکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلّہ پَیدا ہو گا اور اگر پَیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔