ہوسیعَِ 7:1-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. جب مَیں اِسرائیل کو شِفا بخشنے کو تھا تو اِفرائِیم کی بدکرداری اور سامر یہ کی شرارت ظاہِر ہُوئی کیونکہ وہ دغا کرتے ہیں ۔ اندر چور گُھس آئے ہیں اور باہر ڈاکوؤں کا غول لُوٹ رہا ہے۔

2. وہ یہ نہیں سوچتے کہ مُجھے اُن کی ساری شرارت معلُوم ہے ۔ اب اُن کے اعمال نے جو مُجھ پر عیاں ہیں اُن کو گھیر لِیا ہے۔

3. وہ بادشاہ کو اپنی شرارت اور اُمرا کو دروغگوئی سے خُوش کرتے ہیں۔

4. وہ سب کے سب بدکار ہیں ۔ وہ اُس تنُور کی مانِند ہیں جِس کو نانبائی گرم کرتا ہے اور آٹا گُوندھنے کے وقت سے خمِیر اُٹھنے تک آگ بھڑکانے سے باز رہتا ہے۔

5. ہمارے بادشاہ کے جشن کے روز اُمرا تو گرمیِ مَے سے بِیمار ہُوئے اور وہ ٹھٹّھا بازوں کے ساتھ بے تکلُّف ہُؤا۔

6. گھات میں بَیٹھے اُن کے دِل تنُور کی مانِند ہیں ۔ اُن کا قہر رات بھر سُلگتا رہتا ہے ۔ وہ صُبح کے وقت آگ کی مانِند بھڑکتا ہے۔

7. وہ سب کے سب تنُور کی مانِند دہکتے ہیں اور اپنے قاضِیوں کو کھا جاتے ہیں ۔ اُن کے سب بادشاہ مارے گئے ۔ اُن میں کوئی نہ رہا جو مُجھ سے دُعا کرے۔ اِسرا ئیل اور دُوسری قَومیں

8. اِفرائِیم دُوسرے لوگوں سے مِل جُل گیا ۔ اِفرائِیم ایک چپاتی ہے جو اُلٹائی نہ گئی۔

ہوسیعَِ 7