ہوسیعَِ 6:7-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. لیکن وہ عہد شِکن آدمِیوں کی مانِند ہیں ۔ اُنہوں نے وہاں مُجھ سے بیوفائی کی ہے۔

8. جِلعاد بدکرداری کی بستی ہے ۔وہ خُون آلُودہ ہے۔

9. جِس طرح سے رہزنوں کے غول کِسی آدمی کی گھات میں بَیٹھتے ہیں اُسی طرح کاہِنوں کے گروہ سِکم کی راہ میں قتل کرتی ہے ہاں اُنہوں نے بدکاری کی ہے۔

10. مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے میں ایک ہَولناک چِیزدیکھی ۔ افرائِیم میں بدکاری پائی جاتی ہے اور اِسرائیل نجِس ہو گیا۔

11. اَے یہُودا ہ تیرے لِئے بھی کٹائی کا وقت مُقرّر ہے جب مَیں اپنے لوگوں کو اسِیری سے واپس لاؤُں گا۔

ہوسیعَِ 6