ہوسیعَِ 6:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. آؤ ہم خُداوند کی طرف رجُوع کریں کیونکہ اُسی نے پھاڑا ہے اور وُہی ہم کو شِفا بخشے گا ۔ اُسی نے ماراہے اور وُہی ہماری مرہم پٹّی کرے گا۔

2. وہ دو روز کے بعد ہم کو حیاتِ تازہ بخشے گا اور تِیسرے روز اُٹھا کھڑا کرے گا اور ہم اُس کے حضُور زِندگی بسرکریں گے۔

3. آؤ ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عِرفان میں ترقّی کریں ۔ اُس کا ظہُور صُبح کی مانِند یقِینی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانِند یعنی آخِری برسات کی مانِندجو زمِین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔

ہوسیعَِ 6