ہوسیعَِ 5:8-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. جِبِعہ میں قرنا پُھونکو اور رامہ میں تُرہی ۔ بَیت آو ن میں للکارو کہ اَے بِنیمِین خبردار پِیچھے دیکھ!۔

9. تادِیب کے دِن اِفرائِیم وِیران ہو گا ۔ جو کُچھ یقِیناًہونے والا ہے مَیں نے اِسرائیلی قبائِل کو جتا دِیا ہے۔

10. یہُودا ہ کے اُمرا سرحدّوں کو سرکانے والوں کی مانِند ہیں ۔ مَیں اُن پر اپنا قہر پانی کی طرح اُنڈیلُوں گا۔

11. اِفرائِیم مظلُوم اور فتویٰ سے دبا ہے کیونکہ اُس نے تقلِید پر قناعت کی۔

12. پس مَیں اِفرائِیم کے لِئے کِیڑا ہُوں گا اور یہُودا ہ کے گھرانے کے لِئے گُھن۔

13. جب اِفرائِیم نے اپنی بِیماری اور یہُودا ہ نے اپنے زخم کو دیکھا تو اِفرائِیم اسُور کو گیا اور اُس مُخالِف بادشاہ کو دعوت دی لیکن وہ نہ تُم کو شِفا دے سکتا ہے اور نہ تُمہارے زخم کا اِندِمال کر سکتا ہے۔

14. کیونکہ مَیں اِفرائِیم کے لِئے شیرِ بَبر اور بنی یہُوداہ کے لِئے جوان شیر کی مانِند ہُوں گا ۔ مَیں ہاں مَیں ہی پھاڑُوں گا اور چلا جاؤُں گا ۔ مَیں اُٹھا لے جاؤُں گا اورکوئی چُھڑانے والا نہ ہو گا۔

15. مَیں روانہ ہُوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاؤُں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کااِقرار کر کے میرے چِہرہ کے طالِب نہ ہوں ۔ وہ اپنی مُصِیبت میں بڑی سرگرمی سے میرے طالِب ہوں گے۔

ہوسیعَِ 5