8. وہ میرے لوگوں کے گُناہ پر گُذران کرتے ہیں اور اُن کی بدکرداری کے آرزُومند ہیں۔
9. پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہوگا ۔ مَیں اُن کی روِش کی سزا اور اُن کے اعمال کا بدلہ اُن کو دُوں گا۔
10. چُونکہ اُن کو خُداوند کا خیال نہیں اِس لِئے وہ کھائیں گے پر آسُودہ نہ ہوں گے ۔ وہ بدکاری کریں گے لیکن زِیادہ نہ ہوں گے۔
11. بدکاری اور مَے اور نئی مَے سے بصِیرت جاتی رہتی ہے۔
12. میرے لوگ اپنے کاٹھ کے پُتلے سے سوال کرتے ہیں ۔ اُن کالٹھ اُن کو جواب دیتا ہے کیونکہ بدکاری کی رُوح نے اُن کوگُمراہ کِیا ہے اور اپنے خُدا کی پناہ کو چھوڑ کر بدکاری کرتے ہیں۔
13. پہاڑوں کی چوٹِیوں پر وہ قُربانِیاں گُذرانتے ہیں اورٹِیلوں پر اور بلُوط و چنار و بطم کے نِیچے بخُور جلاتے ہیں کیونکہ اُن کا سایہ اچّھا ہے ۔پس بہُو بیٹِیاں بدکاری کرتی ہیں۔