گِنتی 29:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور ساتویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو تُمہارا مُقدّس مجمع ہو ۔ اُس میں کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا ۔ یہ تُمہارے لِئے نرسِنگے پُھونکنے کا دِن ہے۔

2. تُم سوختنی قُربانی کے طَور پر ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور سات بے عَیب یکسالہ نر برّے چڑھانا تاکہ یہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو ٹھہرے۔

3. اور اِن کے ساتھ نذر کی قُربانی کے طَور پر تیل مِلا ہُؤا مَیدہ فی بچھڑا اَیفہ کے تِین دہائی حِصّہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حِصّہ کے برابر۔

گِنتی 29