19. خُدا اِنسان نہیں کہ جُھوٹ بولےاور نہ وہ آدمزاد ہے کہ اپنا اِرادہ بدلے۔کیا جو کُچھ اُس نے کہا اُسے نہ کرے؟یا جو فرمایا ہے اُسے پُورا نہ کرے؟۔
20. دیکھ! مُجھے تو برکت دینے کا حُکم مِلا ہےاُس نے برکت دی ہے اور مَیں اُسے پلٹ نہیں سکتا۔
21. وہ یعقُوب میں بدی نہیں پاتااور نہ اِسرا ئیل میں کوئی خرابی دیکھتا ہے۔خُداوند اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہےاور بادشاہ کی سی للکار اُن لوگوں کے بِیچ میں ہے۔
22. خُدا اُن کو مِصر سے نِکال کر لِئے آ رہا ہے۔اُن میں جنگلی سانڈ کی سی طاقت ہے۔
23. یعقُوب پر کوئی افسُون نہیں چلتااور نہ اِسرائیل کے خِلاف فال کوئی چِیز ہے۔بلکہ یعقُوب اور اِسرائیل کے حق میں اب یہ کہاجائے گاکہ خُدا نے کَیسے کَیسے کام کِئے!۔
24. دیکھ یہ گُروہ شیرنی کی طرح اُٹھتی ہےاور شیر کی مانِند تن کر کھڑی ہوتی ہے۔وہ اب نہیں لیٹنے کی جب تک شِکار نہ کھا لےاور مقتُولوں کا خُون نہ پی لے۔
25. تب بلق نے بلعا م سے کہا نہ تو تُو اُن پر لَعنت ہی کر اور نہ اُن کو برکت ہی دے۔
26. بلعا م نے جواب دِیا اور بلق سے کہا کیا مَیں نے تُجھ سے نہیں کہا کہ جو کُچھ خُداوند کہے وُہی مُجھے کرنا پڑے گا؟۔
27. تب بلق نے بلعا م سے کہا اچھّا آ مَیں تُجھ کو ایک اَور جگہ لے جاؤُں شاید خُدا کو پسند آئے کہ تُو میری خاطِر وہاں سے اُن پر لَعنت کرے۔
28. تب بلق بلعا م کو فغور کی چوٹی پر جہاں سے یشِیمو ن نظر آتا ہے لے گیا۔
29. اور بلعا م نے بلق سے کہا کہ میرے لِئے یہاں سات مذبحے بنوا اور سات بَیل اور سات ہی مینڈھے میرے لِئے تیّار کر رکھ۔
30. چُنانچہ بلق نے جَیسا بلعا م نے کہا وَیسا ہی کِیا اور ہر مذبح پر ایک بَیل اور ایک مینڈھا چڑھایا۔