گِنتی 13:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

2. تُو آدمِیوں کو بھیج کہ وہ مُلکِ کنعا ن کا جو مَیں بنی اِسرائیل کو دیتا ہُوں حال دریافت کریں ۔ اُن کے باپ دادا کے ہر قبِیلہ سے ایک آدمی بھیجنا جو اُن کے ہاں کا رئِیس ہو۔

3. چُنانچہ مُوسیٰ نے خُداوند کے اِرشاد کے مُوافِق دشتِ فاران سے اَیسے آدمی روانہ کِئے جو بنی اِسرائیل کے سردار تھے۔

4. اُن کے یہ نام تھے ۔رُوبن کے قبِیلہ سے زکُور کا بیٹا سَمّو عَ۔

5. اور شمعُو ن کے قبِیلہ سے حور ی کا بیٹا سافط۔

گِنتی 13