10. اِرِستر خُس جو میرے ساتھ قَید ہے تُم کو سلام کہتا ہے اور برنبا س کا رِشتہ کا بھائی مرقس (جِس کی بابت تُمہیں حُکم مِلے تھے اگر وہ تُمہارے پاس آئے تو اُس سے اچھّی طرح مِلنا)۔
11. اور یِسُو ع جو یُوستُس کہلاتا ہے مختُونوں میں سے صِرف یہی خُدا کی بادشاہی کے لِئے میرے ہم خِدمت اور میری تسلّی کا باعِث رہے ہیں۔
12. اِپَفراس جو تُم میں سے ہے اور مسِیح یِسُو ع کا بندہ ہے تُمہیں سلام کہتا ہے ۔ وہ تُمہارے لِئے دُعا کرنے میں ہمیشہ جانفشانی کرتا ہے تاکہ تُم کامِل ہو کر پُورے اِعتقاد کے ساتھ خُدا کی پُوری مرضی پر قائِم رہو۔
13. مَیں اُس کا گواہ ہُوں کہ وہ تُمہارے اور لَودِیکیہ اور ہِیرا پُلس کے لوگوں کے واسطے بڑی کوشِش کرتا ہے۔