پَیدایش 50:21-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. اِس لِئے تُم مت ڈرو ۔ مَیں تُمہاری اور تُمہارے بال بچّوں کی پرورِش کرتا رہُوں گا ۔ یُوں اُس نے اپنی ملائم باتوں سے اُن کی خاطِر جمع کی۔

22. اور یُوسف اور اُس کے باپ کے گھر کے لوگ مِصر میں رہے اور یُوسف ایک سَو دس برس تک جِیتا رہا۔

23. اور یُوسف نے افرائِیم کی اَولاد تِیسری پُشت تک دیکھی اور منسّی کے بیٹے مکِیر کی اَولاد کو بھی یُوسف نے اپنے گُھٹنوں پر کھلایا۔

24. اور یُوسف نے اپنے بھائِیوں سے کہا مَیں مَرتا ہُوں اور خُدا یقیناً تُم کو یاد کرے گا اور تُم کو اِس مُلک سے نِکال کر اُس مُلک میں پُہنچائے گا جِس کے دینے کی قَسم اُس نے ابرہام اور اِضحاق اور یعقُوب سے کھائی تھی۔

25. اور یُوسف نے بنی اِسرائیل سے قَسم لے کر کہا خُدا یقیناً تُم کو یاد کرے گا ۔ سو تُم ضرُور ہی میری ہڈَّیوں کو یہاں سے لے جانا۔

پَیدایش 50