1. تب یُوسف نے آ کر فِرعون کو خبر دی کہ میرا باپ اور میرے بھائی اور اُن کی بھیڑ بکریاں اور گائے بَیل اور اُن کا سارا مال و متاع مُلکِ کنعا ن سے آ گیا ہے اور ابھی تو وہ سب جشن کے علاقہ میں ہیں۔
2. پِھر اُس نے اپنے بھائِیوں میں سے پانچ کو اپنے ساتھ لِیا اور اُن کو فِرعون کے سامنے حاضِر کِیا۔
3. اور فِرعون نے اُس کے بھائِیوں سے پُوچھا تُمہارا پیشہ کیا ہے؟اُنہوں نے فِرعون سے کہا تیرے خادِم چَوپان ہیں جَیسے ہمارے باپ دادا تھے۔