پَیدایش 46:20-32 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. اور یُوسف سے مُلکِ مِصر میں اون کے پُجاری فوطِیفرع کی بیٹی آسِناتھ کے منسّی اور اِفرائِیم پَیدا ہُوئے۔

21. اور بنی بِنیمین یہ ہیں ۔ بالَع اور بکر اور اَشبیل اور جیرا اور نعما ن اخی اور روس مُفیّم اور حفیّم اور ارد۔

22. یہ سب یعقُوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو راخِل سے پَیدا ہُوئے ۔ یہ سب شُمار میں چَودہ تھے۔

23. اور دان کے بیٹے کا نام حُشِیم تھا۔

24. اور بنی نفتالی یہ ہیں ۔یحصی ایل اور جُونی اور یِصر اور سلیم۔

25. یہ سب یعقُوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو بِلہا ہ لَونڈی سے پَیدا ہُوئے جِسے لابن نے اپنی بیٹی راخِل کو دِیا تھا ۔ اِن کا شُمار سات تھا۔

26. یعقُوب کے صُلب سے جو لوگ پَیدا ہُوئے اور اُس کے ساتھ مِصر میں آئے وہ اُس کی بہُوؤں کو چھوڑ کر شُمار میں چھیاسٹھ تھے۔

27. اور یُوسف کے دو بیٹے تھے جو مِصر میں پَیدا ہُوئے ۔ سو یعقُوب کے گھرانے کے جو لوگ مِصر میں آئے وہ سب مِل کر ستّر ہُوئے۔

28. اور اُس نے یہُوداہ کو اپنے سے آگے یُوسف کے پاس بھیجا تاکہ وہ اُسے جشن کا راستہ دِکھائے اور وہ جشن کے علاقہ میں آئے۔

29. اور یُوسف اپنا رتھ تیّار کروا کے اپنے باپ اِسرائیل کے اِستِقبال کے لِئے جشن کو گیا اور اُس کے پاس جا کر اُس کے گلے سے لِپٹ گیا اور وہِیں لِپٹا ہُؤا دیر تک روتا رہا۔

30. تب اِسرائیل نے یُوسف سے کہا اب چاہے مَیں مرَجاؤں کیونکہ تیرا مُنہ دیکھ چُکا کہ تُو ابھی جِیتا ہے۔

31. اور یُوسف نے اپنے بھائِیوں سے اور اپنے باپ کے گھرانے سے کہا مَیں ابھی جا کر فِرعون کو خبر کر دُوں گا اور اُس سے کہہ دُوں گا کہ میرے بھائی اور میرے باپ کے گھرانے کے لوگ جو مُلکِ کنعان میں تھے میرے پاس آ گئے ہیں۔

32. اور وہ چَوپان ہیں کیونکہ برابر چَوپایوں کو پالتے آئے ہیں اور وہ اپنی بھیڑ بکریاں اور گائے بَیل اور جو کُچھ اُن کا ہے سب لے آئے ہیں۔

پَیدایش 46