پَیدایش 30:3-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اُس نے کہا دیکھ میری لَونڈی بِلہا ہ حاضِر ہے ۔ اُس کے پاس جا تاکہ میرے لِئے اُس سے اَولاد ہو اور وہ اَولاد میری ٹھہرے۔

4. اور اُس نے اپنی لَونڈی بِلہا ہ کو اُسے دِیا کہ اُس کی بِیوی بنے اور یعقُوب اُس کے پاس گیا۔

5. اور بِلہا ہ حامِلہ ہُوئی اور یعقُوب سے اُس کے بیٹا ہُؤا۔

6. تب راخِل نے کہا کہ خُدا نے میرا اِنصاف کِیا اور میری فریاد بھی سُنی اور مُجھ کو بیٹا بخشا اِس لِئے اُس نے اُس کا نام دان رکھّا۔

7. اور راخِل کی لَونڈی بِلہاہ پِھرحامِلہ ہُوئی اور یعقُوب سے اُس کے دُوسرا بیٹا ہُؤا۔

8. تب راخِل نے کہا مَیں اپنی بہن کے ساتھ نِہایت زور مار مار کر کُشتی لڑی اور مَیں نے فتح پائی ۔ سو اُس نے اُس کا نام نفتالی رکھّا۔

9. جب لیاہ نے دیکھا کہ وہ جننے سے رہ گئی تو اُس نے اپنی لَونڈی زِلفہ کو لے کر یعقُوب کو دِیا کہ اُس کی بِیوی بنے۔

پَیدایش 30