پَیدایش 14:8-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. تب سدُو م کا بادشاہ اور عمُورہ کا بادشاہ اور اَدمہ کا بادشاہ اور ضبوئِیم کا بادشاہ اور بالَع یعنی ضُغر کا بادشاہ نِکلے اور اُنہوں نے سدّیم کی وادی میں معرکہ آرائی کی۔

9. تاکہ عیلام کے بادشاہ کِدر لاعمر اور جوئِیم کے بادشاہ تِدعال اور سنعار کے بادشاہ اَمرا فل اور الاسر کے بادشاہ اریوک سے جنگ کریں ۔ یہ چار بادشاہ اُن پانچوں کے مُقابلہ میں تھے۔

10. اور سدّیم کی وادی میں جابجا نفت کے گڑھے تھے اور سدُو م اور عمُور ہ کے بادشاہ بھاگتے بھاگتے وہاں گِرے اور جو بچے پہاڑ پر بھاگ گئے۔

11. تب وہ سدُو م اور عمُورہ کا سب مال اور وہاں کا سب اناج لے کر چلے گئے۔

پَیدایش 14