6. اور حوریوں کو اُن کے کوہِ شعیر میں مارتے مارتے ایل فاران تک جو بیابان سے لگا ہُؤا ہے آئے۔
7. پِھر وہ لَوٹ کر عَین مصفاؔت یعنی قادِس پہنچے اور عَمالیقِیوں کے تمام مُلک کو اور امورِیوں کو جو حَصےِصَون تمرمیں رہتے تھے مارا۔
8. تب سدُو م کا بادشاہ اور عمُورہ کا بادشاہ اور اَدمہ کا بادشاہ اور ضبوئِیم کا بادشاہ اور بالَع یعنی ضُغر کا بادشاہ نِکلے اور اُنہوں نے سدّیم کی وادی میں معرکہ آرائی کی۔