4. یعنی وہ مقام جہاں اُس نے شرُوع میں قُربان گاہ بنائی تھی اور وہاں ابرام نے خُداوند سے دُعا کی۔
5. اور لُو ط کے پاس بھی جو ابرام کا ہم سفر تھا بھیڑ بکرِیاں گائے بَیل اور ڈیرے تھے۔
6. اور اُس مُلک میں اِتنی گُنجایش نہ تھی کہ وہ اِکٹھّے رہیں کیونکہ اُن کے پاس اِتنا مال تھا کہ وہ اِکٹھّے نہیں رہ سکتے تھے۔
7. اور ابرام کے چرواہوں اور لُو ط کے چرواہوں میں جھگڑا ہُؤا اور کنعانی اور فرِزّی اُس وقت مُلک میں رہتے تھے۔
8. تب ابرام نے لُو ط سے کہا کہ میرے اور تیرے درمِیان اور میرے چرواہوں اور تیرے چرواہوں کے درمِیان جھگڑا نہ ہُؤا کرے کیونکہ ہم بھائی ہیں۔
9. کیا یہ سارا مُلک تیرے سامنے نہیں؟ سو تُو مُجھ سے الگ ہو جا ۔ اگر تُو بائیں جائے تو مَیں دہنے جاؤں گا اور اگر تُو دہنے جائے تو مَیں بائیں جاؤں گا۔
10. تب لُو ط نے آنکھ اُٹھا کر یَردن کی ساری ترائی پر جو ضُغر کی طرف ہے نظر دَوڑائی کیونکہ وہ اِس سے پیشتر کہ خُداوند نے سدُوم اور عمُور ہ کو تباہ کِیا خُداوند کے باغ اور مِصر کے مُلک کی مانِند خُوب سیراب تھی۔