پَیدایش 11:7-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. سو آؤ ہم وہاں جا کر اُن کی زُبان میں اِختلاف ڈالیں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات سمجھ نہ سکیں۔

8. پس خُداوند نے اُن کو وہاں سے تمام رُویِ زمِین میں پراگندہ کِیا سو وہ اُس شہر کے بنانے سے باز آئے۔

9. اِس لِئے اُس کا نام بابل ہُؤا کیونکہ خُداوند نے وہاں ساری زمِین کی زُبان میں اِختلاف ڈالا اور وہاں سے خُداوند نے اُن کو تمام رُویِ زمِین پر پراگندہ کِیا۔

10. یہ سِم کا نسب نامہ ہے ۔سِم ایک سَو برس کا تھا جب اُس سے طُوفان کے دو برس بعد ارفکسَد پَیدا ہُؤا۔

11. اور ارفکسَد کی پَیدایش کے بعد سِم پانچ سَو برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

12. جب ارفکسَد پینتِیس برس کا ہُؤا تو اُس سے سِلح پَیدا ہُؤا۔

13. اور سِلح کی پَیدایش کے بعد ارفکسَد چار سَو تیِن برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

14. سلح جب تِیس برس کا ہُؤا تو اُس سے عِبر پَیدا ہُؤا۔

15. اور عِبر کی پَیدایش کے بعدسِلح چار سَو تِین برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

16. جب عِبر چونتیس برس کا تھا تو اُس سے فلج پَیدا ہُؤا۔

17. اورفلج کی پَیدایش کے بعد عِبر چار سَو تِیس برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

پَیدایش 11