واعِظ 3:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. ہر چِیز کا ایک مَوقع اور ہر کام کا جو آسمان کے نِیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔

2. پَیدا ہونے کا ایک وقت ہے اور مَر جانے کا ایکوقت ہے۔درخت لگانے کا ایک وقت ہے اور لگائے ہُوئے کواُکھاڑنے کا ایک وقت ہے۔

3. مار ڈالنے کا ایک وقت ہے اور شِفا دینے کا ایکوقت ہے ۔ڈھانے کا ایک وقت ہے اور تعمِیر کرنے کا ایک وقتہے۔

4. رونے کا ایک وقت ہے اور ہنسنے کا ایک وقت ہے ۔غم کھانے کا ایک وقت ہے اور ناچنے کا ایک وقتہے۔

5. پتّھر پھینکنے کا ایک وقت ہے اور پتّھر بٹورنے کاایک وقت ہے ۔ہم آغوشی کا ایک وقت ہے اور ہم آغوشی سے بازرہنے کا ایک وقت ہے۔

6. حاصِل کرنے کا ایک وقت ہے اور کھو دینے کاایک وقت ہے۔رکھ چھوڑنے کا ایک وقت ہے اور پھینک دینے کا ایکوقت ہے۔

7. پھاڑنے کا ایک وقت ہے اور سِینے کا ایک وقتہے ۔چُپ رہنے کا ایک وقت ہے اور بولنے کا ایک وقتہے۔

واعِظ 3