60. سب نتنیِم اور سُلیما ن کے خادِموں کی اَولاد تِین سَو بانوے۔
61. اور جو لوگ تل ملح اور تل حرسا اور کرَو ب اور ادُّون اور اِمّیر سے گئے تھے پر اپنے آبائی خاندانوں اور نسل کا پتہ نہ دے سکے کہ اِسرائیل میں سے تھے یا نہیں سویہ ہیں۔
62. بنی دِلایاہ بنی طُوبیاہ بنی نقُودا چھ سَو بیالِیس۔
63. اور کاہِنوں میں سے بنی حبایاہ بنی ہقُّوص اور برزِ لّی کی اولاد جِس نے جِلعادی برزِ لّی کی بیٹیوں میں سے ایک لڑکی کو بیاہ لِیا اور اُن کے نام سے کہلایا۔
64. اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر وہ نہ مِلی اِس لِئے وہ ناپاک مانے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔
65. اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کاہِن اُورِیم وتمّیِم لِئے ہُوئے برپا نہ ہو۔
66. ساری جماعت کے لوگ مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَو ساٹھ تھے۔
67. عِلاوہ اُن کے غُلاموں اور لَونڈیوں کا شُمارسات ہزارتِین سَو سَینتِیس تھااور اُن کے ساتھ دو سَو پَینتالِیس گانے والے اورگانے والِیاں تِھیں۔
68. اُن کے گھوڑے سات سَو چھتِّیس ۔اُن کے خچّر دو سَو پَینتالِیس۔
69. اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیس ۔اُن کے گدھے چھ ہزارسات سَو بِیس تھے۔
70. اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لِئے دِیا ۔حاکِم نے ایک ہزار سونے کے دِرہماور پچاس پِیالےاور کاہِنوں کے پانچ سَو تِیس پَیراہن خزانہ میں داخِل کِئے۔
71. اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے خزانہ میںبِیس ہزار سونے کے دِرہماور دو ہزار دوسَو مَنَہ چاندی دی۔
72. اور باقی لوگوں نے جو دِیا وہ بِیس ہزار سونےکے دِرہماور دو ہزار مَنہَ چاندی اور کاہِنوں کے سڑسٹھ پَیراہن تھے۔
73. سو کاہِن اور لاوی اور دربان اور گانے والے اور بعض لوگ اور نتنیِم اور تمام اِسرائیل اپنے اپنے شہرمیں بس گئےاور جب ساتواں مہِینہ آیا تو بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں تھے۔