نحمیاہ 3:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب الِیاسب سردار کاہِن اپنے بھائیوں یعنی کاہِنوں کے ساتھ اُٹھا اور اُنہوں نے بھیڑ پھاٹک کو بنایا اور اُسے مُقدّس کِیا اور اُس کے کِواڑوں کو لگایا ۔ اُنہوں نے ہمّیا ہ کے بُرج بلکہ حنن ا یل کے بُرج تک اُسے مُقدّس کِیا۔

2. اُس سے آگے یرِیحُو کے لوگوں نے بنایااور اُن سے آگے زکُّور بِن اِمر ی نے بنایا۔

3. اور مچھلی پھاٹک کو بنی ہسّناہ نے بنایا ۔ اُنہوں نے اُس کی کڑیاں رکھِّیں اور اُس کے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے۔

4. اور اُن سے آگے مرِیمو ت بِن اُوریا ہ بِن ہقُّوص نے مرمّت کیاور اُن سے آگے مُسلاّ م بِن برکیا ہ بِن مشیز بیل نے مرمّت کیاور اُن سے آگے صدُو ق بِن بعنہ نے مرمّت کی۔

5. اور اُن سے آگے تقُوعیوں نے مرمّت کی پر اُن کے امِیروں نے اپنے مالِک کے کام کے لِئے گردن نہ جُھکائی۔

6. اور پُرانے پھاٹک کی یہوید ع بِن فاسخ اور مُسلاّ م بِن بسُود یاہ نے مرمّت کی ۔ اُنہوں نے اُس کی کڑیاں رکھِّیں اور اُس کے کِواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے۔

7. اور اُن سے آگے ملطیا ہ جِبعُونی اور یدُو ن مرُونوتی اور جِبعُو ن اور مِصفا ہ کے لوگوں نے جو دریا پار کے حاکِم کی عملداری میں سے تھے مرمّت کی۔

نحمیاہ 3