1. نِینو ہ کی بابت بارِ نبُوّت ۔ اِلقُوشی ناحُو م کی رویا کی کِتاب۔:-
2. خُداوند غیُور اور اِنتقام لینے والا خُدا ہے ہاںخُداوند اِنتقام لینے والا اور قہّارہے ۔خُداوند اپنے مُخالِفوں سے اِنتقام لیتا ہےاور اپنے دُشمنوں کے لِئے قہر کوقائِم رکھتا ہے۔
3. خُداوند قہر کرنے میں دِھیمااور قُدرت میں بڑھ کرہےاور مُجرِم کو ہرگِز بری نہ کرے گا ۔خُداوند کی راہ گِردباد اور آندھی میں ہےاور بادل اُس کے پاؤں کی گرد ہیں۔
4. وُہی سمُندر کو ڈانٹتا اور سُکھا دیتا ہےاور سب ندِیوں کو خُشک کر ڈالتا ہے ۔بسن اور کرمِل کُملا جاتے ہیںاور لُبنا ن کی کونپلیں مُرجھا جاتی ہیں۔
5. اُس کے خَوف سے پہاڑ کانپتےاور ٹِیلے پِگھل جاتے ہیں۔اُس کے حضُور زمِین ہاں دُنیا اور اُس کی سبمعمُوری تھرتھراتی ہے۔
6. کِس کو اُس کے قہر کی تاب ہے؟اُس کے قہرِ شدِید کو کَون برداشت کر سکتا ہے؟اُس کا قہر آگ کی مانِند نازِل ہوتاہے ۔وہ چٹانوں کو توڑ ڈالتا ہے۔