1. پِھر مَیں نے ایک اَور زور آور فرِشتہ کو بادل اوڑھے ہُوئے آسمان سے اُترتے دیکھا ۔ اُس کے سر پر دھَنک تھی اور اُس کا چِہرہ آفتاب کی مانِند تھا اور اُس کے پاؤں آگ کے سُتُونوں کی مانِند۔
2. اور اُس کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی کُھلی ہُوئی کِتاب تھی ۔ اُس نے اپنا دہنا پاؤں تو سمُندر پر رکھّا اور بایاں خُشکی پر۔
3. اور اَیسی بڑی آواز سے چِلاّیا جَیسے ببَر دھاڑتا ہے اور جب وہ چِلّایا تو گرج کی سات آوازیں سُنائی دِیں۔