پِھر مَیں نے ایک اَور زور آور فرِشتہ کو بادل اوڑھے ہُوئے آسمان سے اُترتے دیکھا ۔ اُس کے سر پر دھَنک تھی اور اُس کا چِہرہ آفتاب کی مانِند تھا اور اُس کے پاؤں آگ کے سُتُونوں کی مانِند۔