25. پِھر اُس نے دوبارہ اُس کی آنکھوں پر اپنے ہاتھ رکھّے اور اُس نے غَور سے نظر کی اور اچّھا ہو گیا اور سب چِیزیں صاف صاف دیکھنے لگا۔
26. پِھر اُس نے اُس کواُس کے گھر کی طرف روانہ کِیا اور کہا کہ اِس گاؤں کے اندر قدم بھی نہ رکھنا۔
27. پِھر یِسُو ع اور اُس کے شاگِرد قَیصر یہ فِلپُّی کے گاؤں میں چلے گئے اور راہ میں اُس نے اپنے شاگِردوں سے یہ پُوچھا کہ لوگ مُجھے کیا کہتے ہیں؟۔
28. اُنہوں نے جواب دِیا کہ یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا اور بعض ایلیّا ہ اور بعض نبِیوں میں سے کوئی۔
29. اُس نے اُن سے پُوچھا لیکن تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟پطر س نے جواب میں اُس سے کہا تُو مسِیح ہے۔
30. پِھراُس نے اُن کو تاکِید کی کہ میری بابت کِسی سے یہ نہ کہنا۔