مرقس 12:15-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. پس قَیصر کو جِزیہ دینا روا ہے یا نہیں؟ ہم دیں یا نہ دیں؟اُس نے اُن کی رِیاکاری معلُوم کر کے اُن سے کہا تُم مُجھے کیوں آزماتے ہو؟ میرے پاس ایک دِینار لاؤ کہ مَیں دیکُھوں۔

16. وہ لے آئے ۔اُس نے اُن سے کہا یہ صُورت اور نام کِس کا ہے؟اُنہوں نے اُس سے کہا قَیصر کا۔

17. یِسُو ع نے اُن سے کہا جو قَیصر کا ہے قَیصر کو اور جو خُدا کا ہے خُدا کو ادا کرو ۔وہ اُس پر بڑا تَعجُّب کرنے لگے۔

18. پِھرصدُوقِیوں نے جو کہتے ہیں کہ قِیامت نہیں ہوگی اُس کے پاس آ کر اُس سے یہ سوال کِیا کہ۔

19. اَے اُستاد! ہمارے لِئے مُوسیٰ نے لِکھا ہے کہ اگر کِسی کا بھائی بے اَولاد مَر جائے اور اُس کی بِیوی رہ جائے تو اُس کا بھائی اُس کی بِیوی کو لے لے تاکہ اپنے بھائی کے لِئے نسل پَیدا کرے۔

20. سات بھائی تھے ۔ پہلے نے بِیوی کی اور بے اَولاد مَر گیا۔

21. دُوسرے نے اُسے لِیا اور بے اَولاد مَر گیا اور اِسی طرح تِیسرے نے۔

22. یہاں تک کہ ساتوں بے اَولاد مَر گئے ۔ سب کے بعد وہ عَورت بھی مَر گئی۔

23. قِیامت میں یہ اُن میں سے کِس کی بِیوی ہو گی؟کیونکہ وہ ساتوں کی بِیوی بنی تھی۔

مرقس 12