قُضاۃ 1:11-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. وہاں سے وہ دبِیر کے باشِندوں پر چڑھائی کرنے کو گیا (دبِیر کا نام پہلے قریت سِفر تھا)۔

12. تب کالِب نے کہا جو کوئی قریت سِفر کو مار کر اُسے لے لے مَیں اُسے اپنی بیٹی عکسہ بیاہ دُوں گا۔

13. اور کالِب کے چھوٹے بھائی قنز کے بیٹے غُتنی ایل نے اُسے لے لِیا ۔ پس اُس نے اپنی بیٹی عکسہ اُسے بیاہ دی۔

14. اور جب وہ اُس کے پاس گئی تو اُس نے اُسے ترغِیب دی کہ وہ اُس کے باپ سے ایک کھیت مانگے ۔ پِھر وہ اپنے گدھے پر سے اُتر پڑی ۔ تب کالِب نے اُس سے کہا تُو کیا چاہتی ہے؟۔

15. اُس نے اُس سے کہا مُجھے برکت دے ۔ چُونکہ تُو نے مُجھے جنُوب کے مُلک میں رکھّا ہے اِس لِئے پانی کے چشمے بھی مُجھے دے ۔ تب کالِب نے اُوپر کے چشمے اور نِیچے کے چشمے اُسے دِئے۔

16. اور مُوسیٰ کے سالے قِینی کی اَولاد کھجُوروں کے شہر سے بنی یہُوداہ کے ساتھ یہُوداہ کے بیابان کو جو عراد کے جنُوب میں ہے چلی گئی اور جا کر لوگوں کے ساتھ رہنے لگی۔

17. اور یہُوداہ اپنے بھائی شمعُو ن کے ساتھ گیا اور اُنہوں نے اُن کنعانِیوں کو جو صفت میں رہتے تھے مارا اور شہر کو نیست و نابُود کر دِیا ۔ سو اُس شہر کا نام حُرمہ کہلایا۔

قُضاۃ 1