عِبرانیوں 3:2-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. جو اپنے مُقرّر کرنے والے کے حق میں دِیانت دار تھا جِس طرح مُوسیٰ اُس کے سارے گھر میں تھا۔

3. کیونکہ وہ مُوسیٰ سے اِس قدر زیادہ عِزّت کے لائِق سمجھا گیا جِس قدر گھر کا بنانے والا گھر سے زِیادہ عِزّت دار ہوتا ہے۔

4. چُنانچہ ہر ایک گھر کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہوتا ہے مگر جِس نے سب چِیزیں بنائِیں وہ خُدا ہے۔

5. مُوسیٰ تو اُس کے سارے گھر میں خادِم کی طرح دِیانت دار رہا تاکہ آیندہ بیان ہونے والی باتوں کی گواہی دے۔

6. لیکن مسِیح بیٹے کی طرح اُس کے گھر کا مُختار ہے اور اُس کا گھر ہم ہیں بشرطیکہ اپنی دِلیری اور اُمّید کا فخر آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رکھّیں۔

7. پس جِس طرح کہ رُوحُ القُدس فرماتا ہےاگر آج تُم اُس کی آواز سُنو۔

8. تو اپنے دِلوں کو سخت نہ کرو جِس طرح غُصّہ دِلانے کے وقتآزمایش کے دِنجنگل میں کِیا تھا۔

9. جہاں تُمہارے باپ دادا نے مُجھے جانچا اورآزمایااور چالِیس برس تک میرے کام دیکھے۔

10. اِسی لِئے مَیں اُس پُشت سے ناراض ہُؤا اور کہا کہاِن کے دِل ہمیشہ گُمراہ ہوتے رہتے ہیںاور اِنہوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔

11. چُنانچہ مَیں نے اپنے غضب میں قَسم کھائیکہ یہ میرے آرام میں داخِل نہ ہونے پائیں گے۔

12. اَے بھائِیو ! خبردار! تُم میں سے کِسی کا اَیسا بُرا اور بے اِیمان دِل نہ ہو جو زِندہ خُدا سے پِھر جائے۔

عِبرانیوں 3